ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل کوتفویض کی گئی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل کوتفویض کی گئی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

Sat, 28 Jan 2023 20:29:08    S.O. News Service

بھٹکل 28 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں نئی دہلی  کی  بھارت ورچول یونیورسٹی کی جانب سےڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دبئی کے معروف تاجر عتیق الرحمن منیری نے کووڈ لاک ڈاون کے دوران  دبئی اور امارات کے مختلف شہروں میں پھنسے   کرناٹک کے  لوگوں کو  انڈیا روانہ کرنے کے لئے  خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا تھا جس کے بعد وہ عوام کی نظروں میں آگئے تھے۔ موصوف قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کے بھی نائب صدر ہیں۔

جناب عتیق الرحمن منیری کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کرنے پر بھٹکل کے مختلف اداروں کے ذمہ داران نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے، ادارہ ساحل آن لائن کی جانب سے بھی  ڈاکٹر عتیق الرحمن منیری صاحب کی خدمت میں مبارکبادی کی سوغات پیش کی جاتی ہے۔ ادارہ  دعاگو ہے کہ اللہ  تعالیٰ انہیں یہ ڈگری مبارک فرمائے اور ان سے قوم وملت کا مزید کام لے۔


Share: